متحدہ میں شمولیت کے بعد جرائم میں ملوث ہوا، متحدہ رہنماء عامر خان

پیر 23 مارچ 2015 23:28

متحدہ میں شمولیت کے بعد  جرائم میں ملوث ہوا، متحدہ رہنماء عامر خان

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)‬‎ نجی چینل اے آر وائے کے اینکر مبشر لقمان رینجرز حکام کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر مارے گئے چھاپے کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے چھاپے کے دوران زیر حراست لیئے گئے متحدہ کے رہنماء عامر خان کے اعترافی بیان کو بھی منظر عام پر لے آئے۔ عامر خان کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ میں شمولیت کے بعد جرائم میں ملوث ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ لانڈھی سیکٹر کے کئی لوگ مختلف جرائم میں ملوث رہے۔ کارکنان کو پارٹی کی جانب سے کھالیں اور چندہ جمع کرنے کی ہدایات دی جاتی تھیں۔ پارٹی کے کارکنان لسانی ٹارگٹ کلنگ سمیت زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہے۔ مبشر لقمان کی جانب سے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عامر خان کے وکیل کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست کل دائر کی جانی ہے تاہم عامر خان کی جانب سے جج کو اپنی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر ضمانت نہ دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔