سعید اجمل کو بھی صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

پیر 23 مارچ 2015 00:13

سعید اجمل کو بھی صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر سعید اجمل کو ملک کی نمائندگی کرنے اور ملک کی خاطر بہترین خدمات کے اعتراف یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی باﺅلر سعید اجمل کرکٹ کی دنیا کے نمبر ون باﺅلر ہیں جبکہ ان کی جانب سے پاکستان کے لیے کئی ریکارڈز بھی بنائے گئے ہیں جبکہ ان کی حوصلہ افزائی اور ان کی ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان کی جانب سے تیسرے بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :