ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 298رنز کا ہدف

منگل 24 مارچ 2015 11:24

ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 298رنز کا ہدف

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی کو پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر نے کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکی اور ہاشم آملا 10اور کوئنٹن ڈی کوک 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

اوپنرز کے پوویلین واپس جانے کے بعد ڈو پلیسی اور روسوو نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 83رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا ۔ روسوو 39رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔ انکے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیئرز نے ڈوپلیسی کے ہمراہ سکور تیزی سے بڑھانا شروع کیا تاہم جب سکور 38اوورز میں 216رنز ہوا تو تیز بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ 43اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔

فاف ڈوپلیسی 82رنز بنا کر اینڈرسن کا نشانہ بنے جس کے بعد ڈیوڈ ملر نے کیوی باؤلرز کو تختہ مشق بنا تے ہوئے 18گیندوں پر 6چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 49رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل ڈالی ۔ 43ویں اوور میں ملر کے آؤٹ ہونے کے بعد جے پی ڈومنی بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈیویلیئرز کی مدد سے جنوبی افریقہ کا سکور 43اوررز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 281رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو فائنل تک رسائی حاصل کر نے کے لیے 43اوورز میں 298رنز کا ٹارگٹ ملا ہے ۔ اے بی ڈیویلیئرز 65اور ڈومنی 8رنز بنا کر ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 3جبکہ بولٹ نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

متعلقہ عنوان :