مشتاق محمد کا گرین شرٹس کیلئے تمام فارمیٹس میں نئے کپتان لانے کا مطالبہ
منگل 24 مارچ 2015 11:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔سابق کپتان نے کہا حال ہی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آفریدی اور مصباح کی جگہ گرین شرٹس کے لئے تمام فارمیٹس میں نئے کپتان لانے کا مطالبہ کردیاہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ دونوں کھلاڑیوں کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، پی سی بی کو نیا آغاز کرتے ہوئے نئے کپتان اور شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔
واضح رہے کہ مصباح اور آفریدی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو ٹی 20 کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ون ڈے فارمیٹ کیلئے اب تک کسی کا نام فائنل نہیں کیا جاسکا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.