سابق ٹینس سٹارباب ہیوٹ ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار

منگل 24 مارچ 2015 11:36

سابق ٹینس سٹارباب ہیوٹ ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے سابق گرینڈ سلام چیمپئن باب ہیوٹ کو ایک نوعمر لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دیدیا۔75 سالہ باب ہیوٹ نے ریپ کے دو الزامات اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ایک الزام سے انکار کیا تھا۔جنسی طور پر ہراساں اور ریپ کے واقعات 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں پیش آئے تھے جب سابق آسٹریلوی ٹینس سٹار اس وقت جنوبی افریقہ میں نوجوان لڑکیوں کی کوچنگ کر رہے تھے۔

1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ہیوٹ نو گرینڈ سلام ڈبلز اورچھ مکس ڈبلز ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت کے دوران ایک خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا جب ان کی عمر 12سال تھی۔جوہانسبرگ میں جج برٹ بام نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ باب ہیوٹ کے خلاف بے پناہ ثبوت موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تینوں جنسی حملوں کا شکار ہونے والی تینوں خواتین کے بیانات میں نمایاں طور پر یکسانیت پائی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیوٹ کے یہ اقدامات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تھے۔جج کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے جرائم ختم نہیں ہوئے تھے۔ریپ اور جنسی ہراسی کے الزامات کے بعد باب ہیوٹ کو ریمانڈ کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :