شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کیلئے بے تاب ہوں‘ کاجول

منگل 24 مارچ 2015 12:13

شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کیلئے بے تاب ہوں‘ کاجول

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“میں کام کررہی ہیں جس میں شاہ رخ خان ان کے مدمقابل ہیرو ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ بہت پر جوش ہیں کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ دل والے میں ان کے شوہر اجے دیوگن بھی مہمان اداکار کے طور آئیں گے۔