حکومت فنکاروں کی مفت انشورنس اور انہیں ذاتی گھر فراہم کرے ‘ زارا اکبر

منگل 24 مارچ 2015 12:13

حکومت فنکاروں کی مفت انشورنس اور انہیں ذاتی گھر فراہم کرے ‘ زارا اکبر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ برھاپے میں فنکاروں کو ہر طرف سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، حکومت فنکاروں کو ذاتی گھر اور ان کی انشورنس کرے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فنکاروں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرے جبکہ فنکاروں کے تعلیم یافتہ بچوں کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30سال تک فن کی خدمت کرنے والے فنکاروں کی ایک کروڑ کی مفت انشورنس سرکاری سطح پر ہونی چاہیے اور ہر ماہ ایک لاکھ روپے قومی خزانے سے دیئے جائیں ، اس کے ساتھ فنکاروں کو سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں مفت گھر فراہم کیے جائیں ۔ زارا اکبر نے کہا کہ بدقسمتی سے کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ کرے ۔ فنکار کی وفات کے بعد سیاستدان فوٹو شوٹ کے لیے پہنچ جاتے ہیں لیکن جب فنکار زندہ ہوتا ہے تو اسے کوئی نہیں پوچھتا جو فنکار برادری کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔