چوہدری ذوالفقار 4اپریل کو فنکاروں کا طائفہ لیکر انگلینڈ روانہ ہو نگے

منگل 24 مارچ 2015 12:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پروڈیوسر و پرموٹر چوہدری ذوالفقار 4اپریل کو فنکاروں کا طائفہ لیکر انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ انگلینڈ کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامہ ” دو رنگیلے “ کے 14 شوز پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ جانے والوں میں نشا چوہدری ، وردہ ، افتخار ٹھاکر ، امانت چن ، ناصر چینوٹی سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر و پرموٹر چوہدری ذوالفقار ہیں ۔ فنکار انگلینڈ سے 23اپریل کو واپس پاکستان آجائیں گے ۔