لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے باپ 2 بیٹیوں سمیت جاں بحق

منگل 24 مارچ 2015 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) گوالمنڈی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔ منگل کو افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں برف خانہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی جب کہ بچیوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ عنوان :