مچھلی کی نسل کا نام سٹاروار فلم کے کردار کے نام پر

منگل 24 مارچ 2015 12:37

مچھلی کی نسل کا نام سٹاروار فلم کے کردار کے نام پر

اوبرن، الاباما(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) محققین نے جنوبی امریکا میں دریافت کی گئی کیٹ فش کا نام شکل میں مشابہت کی وجہ سے سٹار وار فلم کے کردار گریڈو پر رکھا گیا ہے۔ اس مچھلی کا سائنسی نام پکولٹیا گریڈوئی(Peckoltia greedoi) ہے۔اس مچھلی کو 1998 میں برازیل کے دریائے گروپی میں دریافت کیا گیا۔

(جاری ہے)

اوربرن یونیورسٹی کے محققین اس کا معائنہ کرنے لگے تو انہیں مچھلی دیکھ کر سٹار وار کے کردار گریڈو کی یاد آئی۔ اس پر اس کا نام گریڈو رکھ دیا گیا۔ اس کا نام رکھنے والے ارمبروسٹر اس سے پہلے مچھلیوں کی 40 اقسام کے نام رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے بہت سی مچھلیوں کے نام اپنے دوستوں اور شاگردوں کے نام پر بھی رکھے ہیں۔ ان کے ساتھیوں نے بھی ان کےنام پر کئی دریافتوں کے نام رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :