100 سالہ کار سیلزمین کی کامیابی کا راز

منگل 24 مارچ 2015 12:41

100 سالہ کار سیلزمین کی کامیابی کا راز

کیسپر وائیمنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) کیسپر وائیمنگ سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ شخص، ڈیرل الیگزینڈر نے اپنی پہلی کار 1949 میں فروخت کی تھی۔ ڈیرل کا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈیرل نے کاروں کی فروخت کا کام اس وقت شروع کیا تھا جب تیل 17 سنٹ فی گیلن ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے ڈیرل نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی۔ ڈیرل ابھی بھی ہفتے میں 6 دن کام کرتا ہے اور اس نے ابھی تک کوئی چھٹی نہیں کی۔ کاروں کے خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ ڈیرل الیگزینڈر سے اس کی ایمانداری کی وجہ سے کاریں خریدنا پسند کرتے ہیں۔ ڈیرل کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے مجھ سے گاہک چھوٹ جائے مگر میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا۔ ڈیرل نے کام کو ہی لمبی زندگی کی وجہ بتایا۔