برینڈن میکولم نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی

منگل 24 مارچ 2015 13:13

برینڈن میکولم نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ..
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے سیمی فائنل میں کیوی کپتان برینڈن میکولم نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں برینڈن میکو لم جلاد بن گئے اور اپنے سامنے آنے والے ہر جنوبی افریقی فاسٹ باؤلروں ادھیڑ کر رکھ گیا ۔ کیوی کپتان نے جارحانہ بلے باز ی کر تے ہوئے محض 22گیندوں پر 6چوکو ں اور 4چھکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کرڈالی ۔ اس سے پہلے کھیلے گئے 20سیمی فائنلز میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے اسی میدان میں نیوزی لینڈ کیخلاف 1992ء کے ورلڈ کپ میں 31گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :