کامونکے ‘گوجرانوالہ انڈر 19کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے اوپن ٹرائلز 30مارچ کو منعقد ہوگا

منگل 24 مارچ 2015 13:24

کامونکے ‘گوجرانوالہ انڈر 19کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے اوپن ٹرائلز 30مارچ ..

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)گوجرانوالہ انڈر 19کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے اوپن ٹرائلز 30مارچ کو منعقد ہوگا،سیالکوٹ ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے گوجرانوالہ انڈر 19کرکٹ ٹیم میرٹ پر تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ طارق محمود ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز پریس آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پی سی بی کے تحت سیالکوٹ ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ڈی سی اے گوجرانوالہ کی انڈر 19ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز 30مارچ کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں صبح نو بجے منعقد ہورہے ہیں جس میں صرف وہ کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن کی پیدائش 1996کے بعد کی ہو،انہوں نے کہاکہ ٹرائلز میں شامل ہونے کے خواہش مند کھلاڑی اپنے ساتھ(ب)فارم میٹرک کی سند ،والد کے شناختی کارڈ کی کاپی،دو تصویریں لے کر مقررہ وقت پر سٹیڈیم پہنچ جائیں۔