ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے سنٹرل جیل کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

منگل 24 مارچ 2015 13:57

ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے سنٹرل جیل کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں بے نظیر ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے سنٹرل جیل کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ایان علی کراچی کی 20 سے زائد شخصیات کی رقم بیرون ملک سمگل کی ہیلہذا تفتیش کے لئے ماڈل ایان کو کراچی پولیس کی تحویل میں دیا جائے تاکہ مزید تفتیش ہو سکے ۔

میڈیا ذ#رائع کے مطابق ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے سنٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہیں اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایان علی کو کراچی سنٹرل جیل منتقل کر دیا جائے گا واضح رہے کہ چند روز قبل ماڈل ایان کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ماڈل ایان علی کے بیگ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :