پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارتی تھیٹر گروپوں کو ویزہ جاری کرنے کی بے حد خوشی ہوئی ہے ، مہیش بھٹ

منگل 24 مارچ 2015 14:57

پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارتی تھیٹر گروپوں کو ویزہ جاری کرنے کی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بالی وڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈین تھیٹر گروپ کو ویزے کے اجراء پر بے حد خوشی ہوں اور پاکستانی حکومت کا شکراگزار بھی ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ایک بھارتی پروڈکشن کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کا سخت دکھ ہوا تھا تاہم اب پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے تمام بھارتی ڈراموں کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے تو وہ والا محاورہ یاد آ رہا ہے کہ ” آل از ول ڈیٹ اینڈ زول“ اور اب میں پاکستانی حکومت کا اس خوش آئند اقدام پر دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔