لاہورہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکونے کے لیے دائردرخواست اعتراض لگاکرواپس کردی

منگل 24 مارچ 2015 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکونے کے لیے دائردرخواست اعتراض لگاکرواپس کردی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرودرخواست گزار کت وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیارکیاکہ کم عمر بچوں کو قانون کے تحت پھانسی کی سزا نہیں دی جاسکتی لیکن اس کے باجوو حکومت کم عمربچوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ فاضل جج نے درخواست گزار کو کہاکہ عدالت صدرپاکستان کو حکم جاری نہیں کرسکتی آپ لااینڈ جسٹس ڈویڑن کو فریق بنائیں عدالت نے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :