پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں، ہمارا قومی کھیل زوال کا شکار ہے ، سمیع اللہ

منگل 24 مارچ 2015 15:16

پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں، ہمارا قومی کھیل زوال کا شکار ہے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ خان نے کہاکہ پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں ہے،کھیل کی باگ ڈور مخلص لوگوں کو سونپ کر ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، سابق آفیشلز نے ہاکی کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا لیکن اب بھی کچھ نہیں بگڑا، بہتری کیلیے کام کیا جائے تو قومی کھیل کو پاوٴں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل لیکن اب زوال کی جانب گامزن ہے، اسے بچایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلیے سب سے پہلے مینجمنٹ اور فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو ا آگے لانا ہوگا جوملک بھرسے میرٹ پرٹیلنٹ تلاش کرکے لائیں، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل اب ختم ہوچکا، ایسا کچھ نہیں ہے، آ ج بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد قومی ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہے، انہیں درست رہنمائی مل جائے اور فیڈریشن بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے تو یقین ہے کہ صورتحال بہترہوجائے گی، میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس تبدیلی کے ساتھ فوری ہی پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی لیکن اتنا ضرورہوگا کہ وہ کسی نہ کسی بہتر پوزیشن پر دکھائی دے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں اب خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کو فٹنس کے ساتھ ساتھ جدید تکنیک سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :