الطاف بھائی نے نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان کاشف عباسی سے شکوہ کر ڈالا،

منگل 24 مارچ 2015 15:18

الطاف بھائی نے نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان کاشف عباسی سے شکوہ کر ڈالا،

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران پروگرام کے میزبان کاشف عباسی سے ناراضگی کا اظہار کر دیا، متحدہ کے سسر براہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپ کو ایم کیو ایم کے علاوہ تمام لوگ نظر آتے ہیں ایم کیو ایم کو ہمیشہ ہی نظر انداز کیا جاتا ہے اور ٹاک شوز میں نہیں بلایا جاتا.

(جاری ہے)

جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ سب ایم کیو ایم کی میڈیا ٹیم کے باعث ہوا ہے کیونکہ وہ پروگرام سے پہلے شام 7 بجے تک ایم کیو ایم کی جانب سے کسی رہنما کی بطور مہمان شرکت کو یقینی نہیں بناتے اور ویسے بھی ملک میں اس وقت 70 سے زائد سیاسی جماعتیں ہیں اور میں ایک پروگرام میں محض 3 یا 4 جماعتوں کے رہنماؤں ہی کو مد عو کر سکتا ہوں. جس پر الطاف حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کاشف عباسی سے کہا کہ آپ ہمیشہ دو دو کوڑی کے لوگوں کو اپنے پروگرام میں بطور مہمان بلاتے ہیں جن کی کوئی وقعت نہیں ہے جس پر کاشف عباسی نے اس دو کوڑی مہمان کا نام دریافت کیا ، جس کے جواب میں الطاف بھائی نے بڑے اصرار کے بعد جواب دیا کہ آپ عابد علی شیر جیسے دو ٹکے کے لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کرتے ہیں.

متعلقہ عنوان :