مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت شیخ زید ہسپتال لاہور کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس
منگل 24 مارچ 2015 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں شیخ زید ہسپتال لاہور کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرخ اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ظہورحسین ، ڈائریکٹر لاء محکمہ قانون محمد محسن، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری اور بزنس مین الماس حیدر چوہدری نے شرکت کی۔
اجلاس میں شیخ زید ہسپتال کے نئے بورڈ آف گورنرز کیلئے 12نام تجویز کئے گئے۔ بورڈ آف گورنرز کا صدر صوبائی وزیر صحت/مشیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نائب صدر، چیئرمین شیخ زید ہسپتال جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر انوار اے خان، بزنس مین ایم ایم خان، چوہدری منیر احمد، الماس حیدر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عقیل کھوجہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.