توانائی بحران دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ ہے،غیاث عبداللہ پراچہ
برادر اسلامی ملکی قطر کے امیر کا دورہ پاکستان دوطرفہ رشتوں کی ابتداء ہے،مرکزی رہنماآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
منگل 24 مارچ 2015 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) برادر اسلامی ملکی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی کا دورہ پاکستان طویل المعیاد اور پہلے سے مضبوط دوطرفہ رشتوں کی ابتداء ہے۔لانگ ٹرم دوستی اور تجارتی تعاون سے معاشی ترقی یقینی بنائی جا سکے گی۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قطر کے امیرکو دو روزہ دورے کی دعوت انکی توانائی بحران حل کرنے کی خواہش کا نتیجہ ہے جو عوام اور معیشت کیلئے دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر کے دورہ سے ملک میں ایل این جی کی جلد از جلد دستیابی یقینی ہو جائے گی کیونکہ قطر دنیا میں اس ایندھن کا سب سے بڑا برامد کنندہ ہے۔(جاری ہے)
اس سے سی این جی شعبہ میں کی گئی ساڑھے چار سو ارب کی سرمایہ کاری اور لاکھوں نوکریاں محفوظ ہو جائینگی جبکہ کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی بچے گا۔
پاکستان کا ٹرانسپورٹ سیکٹر حکومت کے تعاون سے ایل این جی وصول اور استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہے جسکی آمد کے بعد یہ دنیا کی سب سے بڑی چین بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کے شعبہ کی ترقی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی کیونکہ فرنس آئل کے بجائے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر نہ ہونے کے برابر آلودگی پیدا کرتے ہیں۔سستے ایندھن کی وجہ سے عوام، صنعت و زراعت کیلئے بجلی بھی سستی ہو جائے گی۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں ایل این جی کے استعمال سے تبدیلی آئی ہے۔پاکستان قطر کی ایل این جی استعمال کرنے والا بڑا ملک بن رہا ہے جہاں 2000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس خریدنے کی گنجائش ہے۔ امیر قطر کے دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی تعاون اور افرادی قوت کے معاہدے بھی ہونگے جس سے دونوں ملک ترقی کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی قطر میں روزگار کر رہے ہیں اور بھاری ترسیلات ارسال کر کے ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.