اسلام آباد: پاکستان کو جون میں 70 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے : ایشیائی ترقیاتی بنک

منگل 24 مارچ 2015 19:21

اسلام آباد: پاکستان کو جون میں  70 کروڑ ڈالر  دیے جائیں گے : ایشیائی ترقیاتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے سال 2014 ءکی اقتصادی جائزہ رپورٹ شائع کر دی گئی ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جون تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔ توانائی بحران پاکستانی معیشت کے لیے سب سے بڑا رسک ہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق جو سرکاری بجلی گھر معیشت پر بوجھ ہیں ان کی نجکاری ہو جانی چاہیئے تاہم ابھی تک تمام سرکاری بجلی گھر منافع میں ہیں لہذا ان بجلی گھروں کی نجکاری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے مالیاتی خسارے میں کسی حد تک کمی آئی ہے جبکہ اس دور حکومت میں زر مبادلہ میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :