سپورٹس فیسٹول بلوچستان کوئٹہ کے علاوہ لورالائی،کوہلو،زیارت اوردیگراضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا

منگل 24 مارچ 2015 19:23

سپورٹس فیسٹول بلوچستان کوئٹہ کے علاوہ لورالائی،کوہلو،زیارت اوردیگراضلاع ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام دوسرابلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2015ء کے سلسلے میں آل بلوچستان تیراندازی چیمپئین شپ سیمی فائنل اورفائنل مرحلے کامقابلے پاکستان سپورٹس بورڈکوئتہ سینٹرکے لان میں اختتام پذیراختتامی تقریب مہمان خاص رحمت اللہ نورزئی صدرمارشل آرٹس ایسوسی ایشن تھے دیگرمہمانوں میں پاکستان تیراندازفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رشیدخان بلوچستان تیراندازی ایسوسی ایشن کے صدرمیردانش مری سیکرٹری جنرل عبدالرحمن نورزئی یوایف سی ایسوسی ایشن کے محمدآفتاب مینگل اورسپورٹس فیسٹیول کے تیراندازی ایونٹ کے چیف آرگنائزراحسان اللہ سارنگزئی ایڈووکیٹ سمیت شائقین کی بڑی تعدادموجودتھے چیمپئین شپ میں میربان کوئٹہ کے علاوہ لورالائی،کوہلو،زیارت اوردیگراضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیااوراپنے کھیل کااظہارپیش کیاسیمی فائنلزاورفائنل مرحلے کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمدہ کھیل پرشائقین نے داددی آخرمیں مہمان خاص شریک اضلاع کے کھلاڑیوں کاشکریہ اداکیا۔