مسٹرپاکستان مسل مینیا کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے کشور علی نے اپنے نام کرلیا

منگل 24 مارچ 2015 19:28

مسٹرپاکستان مسل مینیا کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے کشور علی نے اپنے نام ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) مسٹر پاکستان مسل مینیا کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے تن ساز کشور علی نے اپنے نام کرلیا ، مقابلوں میں ملک بھرسے دوسو سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا جس میں خیبرپختونخوا سے چار تن ساز بھی شامل تھے جن میں کشور علی ، بابر جمیل ، ، اور شہاب شامل ہیں ۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہم مسٹر مسل مینیا کے مقابلے دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جنہوں نے ان مقابلوں بھرپور سراہا۔

صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایش کے صدر حاجی صفیان ابراہیم اور سیکرٹری حاجی ہدایت نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ جو ان کی ایسوسی ایشن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلوں میں یاسین نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مسٹر پاکستان مسل مینیا کا ٹائٹل بھی خیبرپختونخوا ہی کے کشور علی نے حاصل کیا جو کہ نہ صرف صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے بھی اعزاز کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسٹر پاکستان مسل مینیا کا ٹائٹل جیتنے والے کشور علی اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے یاسین خان جون کے مہینے امریکہ میں منعقدہ مسٹریونیورسل مسل مینیا مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے گزشتہ دو سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت مقابلے منعقد کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مسل مینیا پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے تن ساز کے اعزاز میں بہت جلد ایک پروقا ر تقریب کا انعقاد کیاجائے گا جس میں صوبائی وزیر کھیل امجد آفریدی کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :