مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 24 مارچ 2015 20:32

مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ..

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرتری مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے 24 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے اور انہیں ایران سے تعلق رکھنے والے قومی کوچ سجاد کاظمی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :