پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا،

دہشتگردی کے خلاف فوج کا نا قابل شکست عزم قومی سلامتی کی ضمانت ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

منگل 24 مارچ 2015 20:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوجی پریڈ سے قوم کو ولولہ ء تازہ ملا ہے۔پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔دہشتگردی کے خلاف فوج کا نا قابل شکست عزم قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔دنیا میں دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ پاک فوج لڑ رہی ہے۔

فوجی شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں تنظیمات اہلسنّت کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اندرونی دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر بیرونی خطرات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔ قوم کی توقعات اور حکومتی اقدامات میں فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

قوم کی ساری امیدیں صرف پاک فوج سے وابستہ ہیں۔پاک فوج نے لازوال قربانیوں نے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایا ہے۔ملک کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے پانی محفوظ کرنا ہوگا اور چھوٹے بڑے ڈیم بنانا ہوں گے۔بجلی اور پانی کا بحران دہشتگردی سے بھی زیادہ ملکی استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔دہشتگردوں کے فکری حامیوں کو بھی پکڑا جائے۔قوم ظلم کے نظام کو چیلنج کرنے کیلئے اٹھ کھڑ ی ہو۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے نظریہ پاکستان کا تحفظ ضروری ہے۔کراچی آپریشن کی کامیابی کیلئے پوری قوم دفاعی اداروں کے ساتھ ہے۔پنجاب حکومت حافظ نعیم اور بابر کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کرے

متعلقہ عنوان :