لاہورکنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کیخلاف دائردرخواست پر اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل 26مارچ کو طلب

منگل 24 مارچ 2015 20:37

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) لاہورکنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف دائردرخواست پر لاہورہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل کو 26مارچ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواست تحریک انصاف کینٹ کے صدراویس یونس کی طرف سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کوکلعدم کردیا تھا دورکنی بنچ کے فیصلے کے بعدکینٹ میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخاب کافیصلہ غیرقانونی ہے جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل کو 26مارچ کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :