خوبروماڈل ایان علی کے موٹاپے کامعاملہ ،جیل انتظامیہ نے ورزشی مشینوں کی خریداری کے لیے ماڈل سے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگ لیے

منگل 24 مارچ 2015 21:00

خوبروماڈل ایان علی کے موٹاپے کامعاملہ ،جیل انتظامیہ نے ورزشی مشینوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) خوبروماڈل ایان علی کے موٹاپے کامعاملہ ،جیل انتظامیہ نے ورزشی مشینوں کی خریداری کے لیے ماڈل سے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگ لیے ،جیل انتظامیہ کے قریبی ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ ماڈل ایان علی کاجیل میں ورزش نہ کرنے اورمسلسل مرغن کھانوں کی وجہ سے تین سے پانچ کلوگرام وزن بڑھ چکاہے جس پر انھوں نے جیل انتظامیہ سے ورزشی مشینوں کی دستیابی کی درخواست کی تھی جس پرجیل انتظامیہ نے ماڈل کومشینوں کی مالیت اور تنصیب سمیت تمام معاملات کابل بناکربھیج دیاہے جس میں انھوں نے واضح کیاہے کہ وزشی مشینوں پر ساڑھے تین لاکھ روپے کاخرچ آئیگاجوان کے جیل سے رہاہونے کے بعدجیل انتظامیہ کے لیے ان کی طرف سے ایک تحفہ ہوگااوریہ مشینیں واپس نہیں کی جائیں گی جس کاتاحال ماڈل ایان علی نے کوئی جواب نہیں دیاہے امکان ہے کہ رواں ہفتے اس حوالے سے وہ جیل انتظامیہ کوحتمی جواب دے آگاہ کریں گی

متعلقہ عنوان :