جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بع دھاندلی میں جو ملوث پائے جائیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،چوہدری پرویز الٰہی

منگل 24 مارچ 2015 21:01

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بع دھاندلی میں جو ملوث پائے جائیں ان کو ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور رکن اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد آج جو لوگ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی میں جو ملوث پائے جائیں ان لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی تھی پاکستان مسلم لیگ (ق) اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور بعد میں دوسری سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد جو لوگ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی اور سازش میں ملوث پائے جائیں ان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی شروع ہوگی تو سب کچھ سامنے آجائے گا اور اس سے پتہ چلے گا کہ کون اور کس نے اور کس طرح دھاندلی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کا فائدہ یہ ہوگا آئندہ سے دھاندلی نہیں ہوگی اور اس کا راستہ روک دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جوڈیشل کمیشن میں دوسری سیاسی جماعتوں کو اگر شامل کیا گیا تو ہماری جماعت بھی اس کے ساتھ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :