فرنٹیئرکور بلوچستان کا مشکے میں سرچ آپریشن،

فائرنگ کے تبادلے میں 6 شرپسند ہلاک، متعدد زخمی، ایک سیکیورٹی اہلکارشہید،اسلحہ،مواصلاتی آلات برآمد کرلیا گیا،ترجمان ایف سی

منگل 24 مارچ 2015 23:04

فرنٹیئرکور بلوچستان کا مشکے میں سرچ آپریشن،

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن ، فائرنگ کے شدید فائرنگ تبادلے میں 6شرپسندہلاک،متعددزخمی ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ،شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔

دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 06شرپسند ہلاک،متعددزخمی ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہیدہوا۔ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے05خودکارہتھیار،02آئی ای ڈیزاورمواصلاتی(کمیونیکشنز)آلات برآمدکرلیے گئے۔واضح رہے مذکورہ شرپسند آواران اورگردونواح میں سیکیورٹی فورسزپرحملوں ،محب وطن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں دہشتگردی کاقلع قمع کرنے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزیدبرآں فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق ٹارگٹڈسرچ آپریشن جاری رکھے گی۔