موسم گرما کے آغاز پر ہی شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں دو سے تین گھنٹے کا مزید اضافہ،

مجموعی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا ،آئندہ چند روز میں پیداوار بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کم ہو جائیگی‘ این ٹی ڈی سی

منگل 24 مارچ 2015 23:15

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) موسم گرما کے آغاز پر ہی شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں دو سے تین گھنٹے کا مزید اضافہ ہو گیا ،مجموعی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی طلب میں یکدم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 13ہزار میگا واٹ کی سطح سے بڑھ گئی ہے جسکے باعث شارٹ فال 4500میگا واٹ ہو گیا ہے ۔

گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق زرعی ضروریات کے لئے بڑے آبی ذخائر سے پانی کا اخراج کم ہو رہا ہے جس سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے تاہم چند روز میں بڑے ڈیموں سے بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :