وزیراعلی ٹاسک فورس برائے انسداد غیر معیاری وجعلی ادویات کا لالک چوک میں اے بی فارمیسی پر چھاپہ،

لاکھوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ / سمگل شدہ ادویات قبضہ میں لے لیں

منگل 24 مارچ 2015 23:17

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں وزیراعلی ٹاسک فورس برائے انسداد غیر معیاری وجعلی ادویات نے پولیس پارٹی کے ہمراہ لالک چوک میں اے بی فارمیسی پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پرٹاسک فورس نے فارمیسی سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ /سمگل شدہ ادویات قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی چھاپہ مار پارٹی میں ڈرگ انسپکٹرزسید ہ امامہ حسین،فیصل محمود،عامر شہزاد،رانا شاہد اور شوکت وہاب شامل تھے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اے بی فارمیسی کو سیل کر دیا گیا ہے اور مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ صوبے سے غیر معیاری،غیر رجسٹرڈاور جعلی ادویات کے کاروبار کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔