کراچی،سپر ہائی وے پر کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلرز مقابلے میں ہلاک

بدھ 25 مارچ 2015 10:52

کراچی،سپر ہائی وے پر کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلرز مقابلے میں ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ، سپر ہائی وے پر کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر مارے گئے ، سات دہشتگردوں سمیت دس ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔ شہر قائد میں پولیس دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ پولیس گرفتار ملزم نور اللہ کو ساتھ لے کر ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے گئی تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

گولیاں لگنے سے ملزم نور اللہ مارا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزموں کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ادھر شاہ لطیف ٹاوٴن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزموں سے دو رائفلز ، سات دستی بم اور پانچ پستول برآمد ہوئے۔ ادھر کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزموں کو زخمی حالت میں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بلوچ کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :