اسلام آباد : اٹک ریفائنری میں فنی خرابی، پٹرول بحران کا خدشہ

بدھ 25 مارچ 2015 11:59

اسلام آباد : اٹک ریفائنری میں فنی خرابی،  پٹرول بحران کا خدشہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ اٹک ریفائنری میں فنی خرابی ہے،اس خرابی کے باعث پٹرول کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو گئی ہے. ریفائنری میں کرابی کے باعث شمالی علاقہ جات اور شمالی پنجاب کے 6 اضلاع میں پٹرول کی سپلائی بند ہو گئی.

(جاری ہے)

جبکہ اوگرا نے پنجاب کےا ضلاع اور شمالی علاقہ جات میں قلت کا نوٹس لے لیا ہے.دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار 8 سو میٹرک ٹن کی پیداوار بن ہو گئی جس کے بعد اٹک ریفائنری سے 5 روز تک پٹرول کی پیداوار نہیں ہو سکے گی، اوگرا نے پٹرول بحران کے پیش نظر 12 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول کی اضافی فراہمی کی ہدایت کی ہے اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت پر متعلقہ کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :