آئی سی سی ورلڈکپ، دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کل سڈنی میں کھیلا جائے گا
بدھ 25 مارچ 2015 12:01
سڈنی/میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کادوسراسیمی فائنل میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے درمیان کل جمعرات کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2015ء کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 75ہزارڈالرملیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے ورلڈکپ 2015ء کی انعامی رقم میں20 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ فروری مارچ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے میگاایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرہوگی۔(جاری ہے)
نئے فیصلے کے مطابق فاتح ٹیم اگرکوئی میچ ہارے بغیر چیمپئن بنی تو اسے چالیس لاکھ بیس ہزارڈالرز دیئے جائیں گے۔
ایک میچ ہارکر چیمپئن بننے پر فاتح ٹیم انتالیس لاکھ پچھہتر ہزار ڈالرز کی مالک بن جائیگی۔ رنرز اپ ٹیم سترہ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز حاصل کریگی۔سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم ساٹھ ہزارڈالرز کی حقدارہوگی۔ سپرایٹ راوٴنڈ میں ہارنے والی ٹیم کو تیس ہزارڈالرز دیئے جائیں گے۔ فائنل کے ٹائی یا غیر فیصلہ کن رہنے پر دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن قرار دیئے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.