ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

بدھ 25 مارچ 2015 12:03

ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ جنوبی افریقہ کیخلاف 2 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے، وکٹوں کی تعداد 21 ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں 21 وکٹوں کے ساتھ تمام باؤلرز پر بازی لے گئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فاں ئل میچ میں دو وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیاہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1999ء کے عالمی کپ میں جیف ایلیٹ نے بیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں صرف آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے جبکہ کوارٹرز فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار، افغانستان کے خلاف تین، سری لنکا، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے خلاف دو، دو جبکہ انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی۔