نیوزی لینڈکی ٹیم ساتویں کوشش کے بعدپہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی

بدھ 25 مارچ 2015 12:07

نیوزی لینڈکی ٹیم ساتویں کوشش کے بعدپہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)کفرٹوٹاخداخداکرکے نیوزی لینڈکی ٹیم ساتویں کوشش کے بعدپہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آکلینڈمیں کھیلے گئے ڈے اینڈنائٹ فائنل میں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقاکو دلچسپ مقابلے میں شکست دیکرپہلی بارمیگاایونٹ کافائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا،وہ اس سے قبل چھ بار سیمی فائنلزمیں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکاتھا،انیس سوپچھترکے پہلے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں اسے ویسٹ انڈیزنے پانچ وکٹ جبکہ انیس سواناسی کے سیمی فائنل میں اسے انگلینڈ نے نورنز سے مات دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تیسری بارانیس سو بانوے میں ہوم گراونڈپر کھیلے گئے پانچویں عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے چار وکٹ سے ہرایا،انیس سونناوے کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں اسے ایک بارپھر پاکستان نے نووکٹ سے زیرکیا دوہزارسات میں سری لنکا نے کیویزکو اکیاسی اوردوہزارگیارہ میں پانچ وکٹ سے ہرایا،چھ سیمی فائنلزہارنے کے بعدپہلی بارنیوزی لینڈ جنوبی افریقاکوہراکرفائنل میں پہنچا یہ چوتھا موقع ہے جب جنوبی افریقاکی ٹیم سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔