قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

بدھ 25 مارچ 2015 12:10

قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ یہ مرحلہ قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور کوریا کے بعد ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم آسٹریلیا میں4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ اور کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 2 سے 11 مئی تک ہوبارٹ کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم 28 اپریل کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، اس کے بعد قومی ٹیم کوریا میں 13 سے 22 مئی تک کوریا کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد 24 مئی کو قومی ٹیم واپس وطن پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :