شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں ، مردچارنکاح کرسکتاہے: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

بدھ 25 مارچ 2015 12:22

شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں ، مردچارنکاح کرسکتاہے: چیئرمین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی مسلمان مرد کو دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق مرد ایک ہی وقت میں چار خواتین کو اپنے نکاح میں رکھ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ خواتین کے حقوق کو غلط طریقے سے پیش کررہے اور ملک میں انارکی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگومیں این جی اوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ کچھ انسانی حقوق کی تنظیمیں حقائق کو مسخ کرکے پیش کررہی ہے اور معاشرے میں بدامنی پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، حکومت کو شادی کے قوانین شریعت کے مطابق بنانا چاہیے، اسلامی قوانین کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا انتہائی آسان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تشکیل کئے جانے والے قوانین کی شفارشات پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہے، آئین کے مطابق ملک کے تمام قوانین قرآن اور سنت کے مطابق ہونے چاہیے اسی لئے تمام بل کونسل کے جائزے کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کئے جاتے ہیں۔