اداکارہ جینفرلارنس نئی فلم میں اداکار بریڈلی کاپر کی بیوی بنیں گی

بدھ 25 مارچ 2015 12:38

اداکارہ جینفرلارنس نئی فلم میں اداکار بریڈلی کاپر کی بیوی بنیں گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینفرلارنس نئی فلم میں اداکار بریڈلی کاپر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی ۔اس سے قبل یہ جوڑا 2012 میں فلم سلور لنگ اور 2013میں ا مریکن ہسل میں ایک ساتھ کام کرچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بریڈلی کاپر نے کہا ہے کہ اسے ہمیشہ سے جینفرلارنس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور میں ان کی ایک پروفیشنل اداکارہ کی حیثیت سے بہت عزت کرتاہوں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے دوسری طرف جینفر لارنس سے بھی بریڈلی کے متعلق ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :