لاہور : پولیس مقابلے میں دو غیر ملکی مبینہ کار چور ہلاک

بدھ 25 مارچ 2015 12:49

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو غیر ملکی کار چور مارے گئے، پولیس کا کہناا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی کہ ڈیفنس میں دو کار چور چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے مختلف جگہوں کی ناکہ بندی کر دی، آج صبح ناکے پر ایک گاڑی کو مشکوک پا کر جب ہولیس اہلکاروں نے اسے روکا تو کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں کار سوار ہلاک ہو گئے جس کی شنا خت عیدہ گل اور دوا خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق افغانستان سے ہے تاہم گاڑی اور اسلحہ تحویل میں لے کر لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا ہے.

متعلقہ عنوان :