13 سالہ لڑکے کی انوکھی سالگرہ

بدھ 25 مارچ 2015 12:50

13 سالہ لڑکے کی انوکھی سالگرہ

اونٹاریو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ اوڈین کیمپس نے اپنی 13 ویں سالگرہ پر اپنے کئی دوستوں کو بلایا مگر کوئی بھی نہ آیا۔ اس کی ماں میلیسا نے فیس بک کے گروپ میں بیٹے کا فون نمبر دے کر کہا کہ میرے بیٹے کو برتھ ڈے پر وش کریں، اس کی سالگرہ پارٹی میں کوئی نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اس پر اس کے بیٹے کو 5 ہزار سے زیادہ ایس ایم ایس آئے جن میں اسے برتھ ڈے پر مبارکباد کی گئی تھی، اس کی سالگرہ پارٹی میں سینکڑوں اجنبی افراد شریک ہوئے۔

مختلف لوگوں نے ویڈیوز بنا کر بھی اسے بڑے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ اوڈین نفسیاتی عارضے کی وجہ عام بچوں کی طرح نہیں ہے۔ اس کے ماں کے مطابق وہ دوست نہیں بنا سکتا۔ مقامی ویب سائٹ نے اوڈین کو سالگرہ کا خصوصی پیغام دیا۔ ٹوئیٹر ہیش ٹیگ کی بدولت وہاں کے سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی اوڈین کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔