ورلڈ کپ 2015ء : سڈنی پر خراب ریکارڈ دھونی الیون کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

بدھ 25 مارچ 2015 13:01

ورلڈ کپ 2015ء : سڈنی پر خراب ریکارڈ دھونی الیون کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر خراب ریکارڈ دھونی الیون کے لیے ڈراؤنے خواب کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا 26مارچ کو آمنے سامنے آئیں گے تاہم سیمی فائنل سے قبل ہی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف انتہائی خراب ون ڈے ریکارڈ نے بھارتی ٹیم کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔

بھارت نے اب تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف 14ایک روز ہ میچز کھیلے ہیں تاہم 2مارچ 2008ء کو سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں سچن ٹنڈولکر کی سنچری کی بدولت جیتا ہوا مقابلہ بھارتی ٹیم کی اس گراؤنڈ پر کینگروز کے خلاف واحد کامیابی ہے جبکہ 12مقابلے میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور 1مقابلہ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا ۔