سیاستدانوں کو جب ضرورت ہوتی ہے وہ رنگ بدل لیتے ہیں‘نصیرالدین شاہ

بدھ 25 مارچ 2015 13:04

سیاستدانوں کو جب ضرورت ہوتی ہے وہ رنگ بدل لیتے ہیں‘نصیرالدین شاہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارنصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیوں کا برین واش کرکے ان کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف نفرت کا زہربھردیا گیا ہے، اسی لیے وہ پاکستان کواپنا دشمن سمجھتے ہیں۔بھارت کی مقبول انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہاکہ سیاست دانوں کو جب ضرورت ہوتی ہے وہ رنگ بدل لیتے ہیں۔

بھارتی سیاست دانوں نے عوام کے برین واش کرکیان کے دماغوں میں زہر بھر دیا ہے کہ پاکستان ان کا دشمن ہے، ان کے ذہن میں بھی یہ تاثر کبھی ختم نہ ہوتا اگر وہ پاکستان جاکروہاں کے عام شہریوں سے نہ ملتے ۔عام پاکستانی شہری ایسے نہیں جیسا انھیں بتایا جا تا ہے ۔ آج بھارت جو ہے پاکستانی اسے تعریف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کا مذاق اڑانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

نصیرالدین شاہ نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ اکثر بھارت میں پاکستان سے آئے فنکاروں کوپرفارم کرنے سے روکا جاتاہے،لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں ہمارا پْرتپاک استقبال ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے بتایا کہ پاکستان میں اداکاردلیپ کمارکوجوعزت واحترام حاصل ہے وہ ان کے اپنے کسی ثقافتی آئیکون کوبھی حا صل نہیں ۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں انھیں بہت پیارملتا ہے پاکستانی ہمارے اسٹارزسلمان خان اورشاہ رخ خان کے تو دیوانے ہیں۔