پاکستان میں وسائل کی شدید کمی کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے‘ علی ظفر

بدھ 25 مارچ 2015 13:04

پاکستان میں وسائل کی شدید کمی کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے‘ علی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی شدید کمی کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے آنے والے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے اور بہتر پلیٹ فارم میسر نہ آنے کے باعث اکثر نیا ٹیلنٹ نا امیدی کا شکار ہو کر اس شعبے میں آنے سے پہلے ہی گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں ۔ علی ظفر نے کہا کہ وسائل کی شدید کمی کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے کیونکہ انڈسٹری کو کبھی بھی حکومت سرپرستی نہیں ملی اور ہر دور حکومت میں اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :