ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ عرفان قیصر شیخ
بدھ 25 مارچ 2015 13:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین اپنے شہروں میں انڈسٹری کا دورہ کریں تاکہ جن سیکٹر میں روزگار کے یقینی مواقع ہیں ، ٹیوٹا ان میں کورسز کا آغاز کرے، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ موجودہ نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اور نئے کورسز کے آغاز کیلئے تجاویز بھی ٹیوٹا کو ارسال کریں۔
چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ خانیوال /وہاڑی اور ملتان کے صدور اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ محمد عثمان، جاوید خان ڈاہا، سید شمشاد جعفری، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، جنرل منیجرحامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، اخترعباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے موٴثر کردار کیلئے ٹیوٹا رابطہ جاری رکھے گی۔
بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر زیر تربیت کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ان اجلاس کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے کردار اور ٹیوٹا اداروں کا انڈسٹری کے ساتھ بہترین روابط رکھ کر نئے اور جدید کورسز کا آغاز کرنا ہے۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا اب ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کو بھرپور شراکت کو یقینی بنائی گی۔ڈسٹرکٹ منیجرز کو اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی حمایت کے ساتھ انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں اور اس میں صنعتکاروں کو بھی دعوت دی جائے ۔ ان کوششوں سے نوجوان نسل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.