ذو الفقار مرزا نے رواں ماہ کے دوران لندن یا دبئی میں کسی بھی ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی
بدھ 25 مارچ 2015 13:31
بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے رواں ماہ کے دوران لندن یا دبئی میں کسی بھی ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔لندن سے ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وہ ستمبر 2011ء میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے خلاف لگائے جانے والے الزامات پر قائم ہیں۔
مذکورہ پریس کانفرنس میں ذوالفقار مرزا نے قرآن کا نسخہ اپنے سر پر رکھ کر ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت پارٹی کے بیشتر رہنماوں پر دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض اور مصطفی کمال اب بھی ایم کیو ایم کی دی جانے والی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں اور وہ ایسے لوگوں سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی ڈیتھ سیل سے جاری ہونے والی ایک وڈیو میں لگائے جانے والے الزامات پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صولت مرزا کا ویڈیو بیان اور ان کی جانب سے 2011ء میں ایم کیو ایم کے خلاف لگائے گئے الزامات ایک جیسے ہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی میں موجود دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ذوالفقار مرزا نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی کے ساتھ قائم ہے اور وہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کے دشمنوں کے خلاف اپنی مہم دوبارہ شروع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.