نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو بھارتی ڈراموں سے دور رکھنا ہو گا ‘ ماریہ واسطی

بدھ 25 مارچ 2015 13:39

نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو بھارتی ڈراموں سے دور رکھنا ہو گا ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر گھر میں بھارتی ثقافت کا غلبہ ہے ، پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز کثرت سے دیکھے جاتے ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے باعث ہماری نوجوان نسل پاکستانی تہذیب و ثقافت کو فراموش کرتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی زبان اردو کو چھوڑ کر ہندی زبان کو اپنے روز مرہ کے کاموں کے دوران بولتے ہیں اس ناسور کا توڑ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پاکستان ٹی وی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو بھارتی ڈراموں سے دور رکھنا ہو گا اور ان کو اپنے کلچر سے محبت کی ترغیب دینی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :