میک کولم کیوی سرزمین پر تین ہزار رنز بنانیوالے دوسرے بلے بازبن گئے

بدھ 25 مارچ 2015 14:43

میک کولم کیوی سرزمین پر تین ہزار رنز بنانیوالے دوسرے بلے بازبن گئے

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولماپنی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے کیوی بلے باز بن گئے. میک کلم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے 3448 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں برینڈن میک کلم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔