میتھیوماٹ آسٹریلین ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

بدھ 25 مارچ 2015 14:47

میتھیوماٹ آسٹریلین ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)کرکٹ آسٹریلیانے میتھیو ماٹ کو ویمنزٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیا۔ میتھیوماٹ سابق کوچ کیتھرین کی جگہ لیں گے جنھوں نے گزشتہ ماہ استعفیٰ دے دیاتھا۔

(جاری ہے)

میتھیوماٹ اسے قبل کوئنزلینڈاوروکٹوریاکی کوچنگ کرچکے ہیں جبکہ08-2007 شیفلڈشیلڈ میں نیوساؤتھ ویلزکی کوچنگ بھی کی۔میتھیوماٹ نے انگلش کاؤنٹی میں گلیمورگن اوراسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ا?ئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز،سڈنی سکسرزاوررواں ورلڈکپ میں آئرلینڈکے لیے خدمات دیں۔