سلمان خان بالی ووڈ کے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

بدھ 25 مارچ 2015 15:00

سلمان خان بالی ووڈ کے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم نگری میں سب سے پہلے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 60 کروڑ روپے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر عامر خان 45 کروڑ کے قریب معاوضہ لیتے ہیں، اکشے کمار 40 سے 45 کروڑ روپے تیسرے نمبر پر ،شاہ رخ خان 35 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے اور ہریتک روشن 25کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :